دینہ شہر کے مرکزی مین بازار کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے جاری تعمیراتی منصوبے نے آج بارش کے بعد شدید مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

0

دینہ (اقبال خان)دینہ شہر کے مرکزی مین بازار کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے جاری تعمیراتی منصوبے نے آج بارش کے بعد شدید مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ سیورج کے لیے کھودے گئے گھڑے سیکورٹی رسک بن گئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مین بازار دینہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بارش میں صورتحال ابتر ،سیوریج کے لیے کھودے گئے گڑے سیکورٹی رسک بن گئے راستے کی بحالی کے لیے متبادل اقدامات کرنے کی اپیل، کیچڑ اور پانی جمع ہونے سے نہ صرف خریداروں کو بلکہ دکانداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے ان کی روزگار بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان کی دکانیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اس معاملے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے اور ساتھ ہی شہریوں کے لیے متبادل سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو بازار تک رسائی میں آسانی ہو سکے۔ شہریوں نے بھی انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.