صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایت پر نئے کاروباری اوقات اور کفایت شعاری مہم کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 08:00 بجے بند ہوں گے، جبکہ فارمیسیز، پیٹرول پمپس اور تندور مستثنیٰ ہوں گے

0

جہلم(اقبال خان) صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایت پر نئے کاروباری اوقات اور کفایت شعاری مہم کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 08:00 بجے بند ہوں گے، جبکہ فارمیسیز، پیٹرول پمپس اور تندور مستثنیٰ ہوں گے۔
صوبہ بھر کی طرح نافذ العمل ان احکامات کے تحت تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے، تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے پر کوئی پابندی نہیں۔ اسی طرح شادی ہالز اور نجی تقریبات کو بھی رات 10:00 بجے تک ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کی بچت کو فروغ دینا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کے یہ احکامات فوری طور پر نافذ ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ جہلم نے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں تاکہ صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی توانائی بچاؤ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.