ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں میرا آباد کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، کچرے کی منتقلی اور نالیوں کی صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا

0

دینہ(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں میرا آباد کا دورہ کیا اور وہاں "ستھرا پنجاب” اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل مینیجر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، کچرے کی منتقلی اور نالیوں کی صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں صفائی کے بلند معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیلڈ سٹاف کی موجودگی اور ورکنگ پلان پر عملدرآمد کو مزید موثر بنایا جائے۔
تیمور خان نے مقامی شہریوں سے ملاقات کر کے صفائی مہم کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا اور جہاں بہتری کی گنجائش تھی وہاں فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر شہری کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.