ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا دینہ مین بازار کا تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے مین بازار میں جاری ترقیاتی کام پر ڈپٹی کمشنر جہلم کو بریفنگ دی

0

دینہ ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے دینہ مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے مین بازار میں جاری ترقیاتی کام پر ڈپٹی کمشنر جہلم کو بریفنگ دی سی او بلدیہ دینہ محمد فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان کی قیادت میں اہم اقدامات ہو رہے ہیں۔ مین بازار میں صفائی کے نظام میں بہتری، تجاوزات کا خاتمہ، اور بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔ زیرِ زمین سیوریج اور بجلی کی پائپ لائنیں لگائی جا رہی ہیں، جبکہ سڑک پر خوبصورت ٹائلز نصب کی جائیں گی اور دکانوں کو بہتر شیڈز سے سجایا جا رہا ہے۔ ان اقدامات سے شہریوں اور تاجروں کو ایک صاف، جدید اور دلکش ماحول فراہم کیا جا رہا ہے
ڈپٹی کمشنر جہلم، میر رضا اوزگن نے اس موقع پر کہا کہ دینہ کا مین بازار ایک اہم تجارتی مرکز ہے، جہاں خریداری کے لیے زیادہ رش ہوتا ہے۔ اسی لیے اسے خوبصورت بنانے اور کشادہ کرنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ عوام کو خریداری کے دوران آسانی ہو اور رش میں کمی آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں جہاں انتظامیہ کا کردار ہے، وہیں شہریوں اور دکانداروں کا بھی کردار ہے کہ وہ آگے بڑھ کر انتظامیہ کا ساتھ دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.