ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تحصیل سوہاوہ کا تفصیلی دورہ
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اختر اسلام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
جہلم (اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تحصیل سوہاوہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سوہاوہ مین بازار کی بیوٹیفیکیشن اسکیم کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اختر اسلام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کے ایک ایک پہلو اور تکنیکی جزئیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ کام کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بازار کی تزئین و آرائش، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر تمام انتظامی و تکنیکی امور کا مشاہدہ کیا۔
میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر اور چیف آفیسر اختر اسلام کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، وہاں فوری طور پر اصلاح کی جائے تاکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر عوامی ضرورت اور جدید شہری معیار کے عین مطابق ثابت ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سوہاوہ مین بازار کی خوبصورتی کا منصوبہ شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ وقت میں تمام مراحل کو مکمل کیا جائے۔