شہر دینہ میں اوور ہیڈ برج کی عدم تعمیر عوام کے لیے ایک سنگین اور دیرینہ مسئلہ بن چکا ہے

وفاقی وزیر ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے فوری نوٹس کا مطالبہ

0

دینہ (اقبال خان)شہر دینہ میں اوور ہیڈ برج کی عدم تعمیر عوام کے لیے ایک سنگین اور دیرینہ مسئلہ بن چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ پر بڑھتی ہوئی ٹریفک، تیز رفتار گاڑیوں اور مناسب کراسنگ نہ ہونے کے باعث روزانہ حادثات کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جبکہ طلبہ، بزرگوں اور خواتین کو سڑک عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس منصوبے کے حوالے سے ماضی میں متعدد بار اعلانات اور وعدے کیے گئے، مگر تاحال ان پر عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ “وعدے تو بہت کیے گئے مگر پورے نہ ہو سکے”، جس کے باعث عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے حلقے کے رکن قومی اسمبلی Bilal Azhar Kayani سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کو فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں اور ماضی کے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔
ماہرین کے مطابق مصروف شاہراہوں پر اوور ہیڈ برج یا انڈر پاس کی تعمیر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے نہایت ضروری ہوتی ہے۔ شہریوں نے زور دیا ہے کہ منتخب نمائندے خصوصاً Bilal Azhar Kayani اس معاملے کا فوری نوٹس لیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.