دی لائسیم سکول منگلا کیمپس دینہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و حلف برداری سکول کونسل کی رنگا رنگ تقریب,اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر بطور مہمان خصوصی شرکت

دینہ میں ایسے تعلیمی ادارے جس میں طلبہ کے بہترین کردار،خوداعتمادی اور نظم و ضبط دیکھنے کی امید نہیں کر رہی تھی:اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر-

0

 

 

 

دینہ(اقبال خان )دینہ میں ایسے تعلیمی ادارے جس میں طلبہ کے بہترین کردار،خوداعتمادی اور نظم و ضبط دیکھنے کی امید نہیں کر رہی تھی:اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دی لائسیم سکول منگلا کیمپس دینہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و حلف برداری سکول کونسل کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی،تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر تھیں-تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ جس معیار کی تعلیم اس ادارے میں دی جارہی ہے وہ لائق تحسین ہے- دینہ میں ایسے تعلیمی ادارے جس میں طلبہ کے بہترین کردار ، خوداعتمادی اور نظم و ضبط دیکھنے کی امید نہیں کر رہی تھی -کسی کو تعلیم دینا ایک صدقہ جاریہ ہے – ڈائریکٹر عمر اعجاز خان نے اس موقع پر والدین کے تعاون کی تعریف کی اور سکول انتظامیہ کو ایک اچھا پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد دی -سکول پرنسپل میڈم عائشہ وحید نے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ، ڈائریکٹر عمر اعجاز خان اور خاص طور پر والدین کا اس تقریب کی رونق بڑھانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ سکول کونسل اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد دی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.