محکمہ جنگلات فاریسٹ گارڈ لہڑی کی کاروائی ،ملزم لکڑیاں چھوڑ کر فرار۔تھانہ دینہ میں مقدمہ درج

0

 

 

 

 

 

 

دینہ ( تحصیل رپورٹر )محکمہ جنگلات لہڑی گارڈ کی کاروائی ملزم لکڑیاں چوری کرتے فرار ۔رکشہ لوڈر بمعہ لکڑیاں تھانہ دینہ میں بند ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ۔عادی مجرم اس سے قبل بکریاں چوری کرنے کا مقدمہ بھی درج ،گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوران ڈیوٹی محکمہ جنگلات کا گارڈ محمد حسنین دوران ڈیوٹی حدود جنگل تین پورہ دوران ڈیوٹی شک گزرا کہ کوئی جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر چوری کر رہا ہے جب موقعہ پر پہنچا تو ملزم محمد انتظار ولد کرامت حسین لکڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔لوڈر رکشہ بمعہ لکڑیاں تحویل میں لیکر بحوالہ پولیس کی گئی جس کا وزن 20من کے قریب تھا ۔ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی بکری چوری کے مقدمہ ہے ۔ملزم تا حال گرفتار نہ ہو سکا ۔میڈیا نمائیندگان نے جب فاریسٹ گارڈ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو موصوف اس بات کا جواب نہ دے سکے کہ لوڈر رکشہ تھانہ سے کیسے نکلا جب کہ ملزم اب تک فرار ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا کہ ملزم بکریوں کی چوری میں بھی ملوثہے اور یہ باعث پریشانی ہے کہ ملزم لکڑی چوری کے مقدمہ میں اب تک گرفتار نہ ہو سکا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.