پنجاب بھرکیطرح ضلع جہلم میں بھی ظالمانہ اور غیر منصفانہ TNA ٹیسٹ کا اساتذہ کامکمل بائیکاٹ

0

 

 

سوہاوہ ( محمد نبیل حسن )پنجاب بھرکیطرح ضلع جہلم میں بھی ظالمانہ اور غیر منصفانہ TNA ٹیسٹ کا اساتذہ کامکمل بائیکاٹ

جہلم میں تمام سنٹرز پر مکمل بائیکاٹ ہوا ایک بھی ٹیچر نے ٹیسٹ نہیں دیا،تمام اساتذہ اکرام کے اتحاد کاشکریہ اداکرتے ہیں،معظم علی کیانی،محمدعمرشریف
تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ٹی این اے ٹیسٹ کاپنجاب بھرکی طرح ضلع جہلم میں بھی اساتذہ نے مکمل باٸیکاٹ کیا،ضلع جہلم میں قاٸم تمام سنٹرز پر باٸیکاٹ کی وجہ سے کوٸی بھی ٹیچرز ٹیسٹ دینے کے لیےنہیں پہنچا،اس موقع پر معظم علی کیانی مرکزی رہنماو کورکمیٹی ممبرگرینڈ ٹیچرز الاٸنس ضلع جہلم،صدرف پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل سوہاوہ اور محمدعمرلطیف جنرل سیکرٹری اگیگاتحصیل سوہاوہ کنوینٸرگرینڈ ٹیچر ز الاٸنس تحصیل سوہاوہ،انزک محمود کورکمیٹی ممبرو مرکزی رہنماگرینڈ ٹیچرز الاٸنس جہلم،چیٸرمین پنجاب ایجوکیٹرایسوسی ایشن جہلم،مبشرعباس شاہد کورکمیٹی ممبرو مرکزی رہنماگرینڈٹیچرزالاٸنس جہلم جنرل سیکرٹری پنجاب ایجوکیٹرایسوسی ایشن جہلم نےایک بیان میں کہا ٹی این اے ٹیسٹ کے لیے ضلع جہلم میں قاٸم کردہ سنٹرز پر کوٸی ٹیچرز ٹیسٹ دینے نہیں ایا،اس سے حکومت پنجاب کو واضع پیغام پہنچاکہ اساتذہ کااتحاد قاٸم ہے،تحصیل دینہ میں گورنمنٹ گرلز ہاٸیرسکینڈری سکول ماڈل دینہ،گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول منگولہ،گورنمنٹ ہاٸیرسیکنڈری سکول دینہ،تحصیل جہلم میں گورنمنٹ گرلز ہاٸرسکینڈری سکول نمبرون جہلم،گورنمنٹ گرلز ہاٸیرسکینڈری سکول نمبردو جہلم،گورنمنٹ گرلز ہاٸیر سکینڈری سکول ایم سی اسلامیہ جہلم،گورنمنٹ ہاٸی سکول کمنپرینسری جہلم،تحصیل پی ڈی خان گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول دریالہ جالپ،گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول پی ڈی خان،گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول ایم سی پنڈی سیدپور،گورنمنٹ ہاٸی سکول پی ڈی خان ،تحصیل سوہاوہ میں گورنمنٹ گرلزہاٸیر سکینڈری سکول سوہاوہ،گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول پھلڑے سیداں،گورنمنٹ ہاٸی سکول سوہاوہ پر مردو خواتین اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا،جب تک حکومت پنجاب ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی تب تک ہم ٹی این اے ٹیسٹ،ڈینگی ٹیسٹ سمیت دیگر ایکٹیویٹی سے باٸیکاٹ ہی کریں گے،پنجاب حکومت کو اساتذہ کے ساتھ ظلم و ستم بند کرناہوگا،سکولوں کی نجکاری کافیصلہ واپس لیناہوگا،لیوانکیشمنٹ والا فیصلہ بھی واپس لیناہوگا۔ہم پنجاب بھرکے اساتذہ اکرام کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ٹی این اے ٹیسٹ میں گرینڈ ٹیچرز الاٸنس کی کال پر باٸیکاٹ کیاگیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.