دینہ شہر میں ننگی بجلی کی تاریں شہریوں کے لیے خطرہ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

0

دینہ (اقبال خان)دینہ شہر میں ننگی بجلی کی تاریں شہریوں کے لیے خطرہ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

دینہ شہر اور اس کے گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ننگی اور لٹکتی ہوئی تاریں شہریوں کے لیے شدید خطرے کا باعث بن گئی ہیں۔ گلی محلوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ بجلی کی تاریں خستہ حالت میں موجود ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے اور جان لیوا حادثے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ ادارہ WAPDA کی جانب سے صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق کئی مقامات پر بجلی کی تاریں انتہائی نیچی اور ننگی حالت میں لٹک رہی ہیں، جس کے باعث بچے، بزرگ اور عام راہگیر روزانہ خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران یہ صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

عوامی حلقوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر میں بجلی کی تاروں کی مرمت، تبدیلی اور محفوظ تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہوگی۔

ماہرین کے مطابق بجلی کے نظام کی بروقت مرمت اور تاروں کی درست تنصیب شہری حفاظت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ قیمتی جانوں اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.