تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک ساجد داؤد سے اہم ملاقات
ملاقات میں صدر شیخ انیس احمد،محمدنبیل حسن،راجہ ساجد محمود،وجاہت گل،راجہ ندیم عزیزشامل تھے۔
سوہاوہ (محمد نبیل حسن): تھانہ ڈومیلی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر ملک ساجد داؤد سے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے عہدیداران جن میں صدر شیخ انیس احمد،راجہ ساجد محمود ناٸب صدر،نبیل حسن سیکرٹری انفارمیشن،وجاہت گل ممبر اور راجہ ندیم عزیز ممبر نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پرتحصیل پریس کلب کے وفد نے ملک ساجد داؤد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا،ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال اور علاقے کے عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایس ایچ او نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی جس میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او ملک ساجد داؤد کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس جرائم کے خاتمے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،ملاقات کے اختتام پر میڈیا نمائندگان نے پولیس کی جانب سے عوامی تحفظ کے عزم کو سراہا اور ہر ممکن صحافتی تعاون کا یقین دلایا۔