ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی احسن کارروائی، ون ویلنگ کر کے اپنی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 05 ملزمان گرفتار
دینہ ( اقبال خان )ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی احسن کارروائی، ون ویلنگ کر کے اپنی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 05 ملزمان گرفتار،الٹر شدہ موٹر سائیکلز قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،
تھانہ دینہ پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک عمل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے زیر استعمال الٹر شدہ موٹر سائیکلز بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں،
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
*والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے خطرناک اور غیر قانونی کاموں سے باز رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے