نائب صوبیدار ندیم اصغر شہید کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا،بڑی تعداد میں فوجی آفیسران سمیت لوگوں کی شرکت
نماز جنازہ میں فوجی افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت
نائب صوبیدار ندیم اصغر شہید کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں میں ادا،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی،ندیم اصغر نے تربت بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے ساتھ بہادری سے لڑتے جام شہادت کا رتبہ حاصل کیا
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈومیلی کے سپوت نے وطن کی خاطر جان قربان کر دی، تربت میں فتنہ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ناٸب صوبیدار ندیم اصغر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈھوک شیرا سے تعلق رکھنے والے ناٸب صوبیدار ندیم اصغر کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں فوجی افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ناٸب صوبیدار ندیم اصغر کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ناٸب صوبیدار ندیم اصغر بلوچستان کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں۔اس موقع پر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر جان دے کر ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ وطن کی مٹی پر آنچ آئی تو اس دھرتی کے بیٹے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔