مانچسٹر کی لانگ سائیڈ وارڈ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں لیبر پارٹی کے امیدوار، سابق لارڈ میئر کونسلر عابد لطیف چوہان کے حق میں ایک خصوصی تقریب

0

جہلم ( اقبال خان)مانچسٹر کی لانگ سائیڈ وارڈ میں 7 مئی کو ہونے والے مقامی کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں لیبر پارٹی کے امیدوار، سابق لارڈ میئر کونسلر عابد لطیف چوہان کے حق میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔(رپورٹ: اظہر عباس ،مانچسٹر)
یہ تقریب لانگ سائیڈ کے مقامی ہال میں اشفاق تاج کیانی، اسد کیانی، یاسر کیانی ایڈووکیٹ اور واجد کیانی کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں کاروباری، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن، مسلم لیگ (ن) مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ، سابق ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان، پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری سعید اللہ مدبر، اقبال صدیقی، اوپن کچن کے روحِ رواں مرزا شہزاد بیگ، چودھری شہزاد بشیر اور چودھری فرخ شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق لارڈ میئر کونسلر عابد لطیف چوہان نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر کیانی برادران اور لانگ سائیڈ کی کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 22 سال سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے کامیاب اجتماع سے انہیں یقین ہے کہ ان شاء اللہ اس بار بھی لانگ سائیڈ وارڈ کی کمیونٹی انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کونسلر عابد لطیف چوہان گزشتہ 22 سال سے مانچسٹر، بالخصوص لانگ سائیڈ کی کمیونٹی کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔ وہ ایک محنتی، ذہین، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں، اس لیے انہیں ایک بار پھر موقع دیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ لانگ سائیڈ مانچسٹر سے گزشتہ بائیس سال سے منتخب ہونے والے کونسلر عابد لطیف چوہان اس بار بھی لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.