دینہ: منگلا روڈ پر ڈایمنڈ سپریم فوم میٹرس کی نئی ہول سیل شاپ کا شاندار افتتاح، پیر فخر نذیر قاسم کی خصوصی دعا

دینہ: منگلا روڈ پر ڈائیمنڈ سپریم فوم کی نئی ہول سیل شاپ کا شاندار افتتاح، پیر فخر نذیر قاسم کی خصوصی دعا
دینہ (رپورٹ: محمد اقبال خان) منگلا روڈ نزد چوہان اسٹریٹ پر راجہ شہزاد سکندر کیانی (برادر راجہ نیئر کیانی) کی ڈائیمنڈ سپریم فوم کی نئی ہول سیل شاپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف روحانی شخصیت پیر فخر نذیر قاسم تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا اور کاروبار کی ترقی و برکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
معززینِ شہر اور صحافتی برادری کی بھرپور شرکت
تقریب میں شہر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پریس کلب دینہ کے وفد نے صدر رب نواز گوندل کی سربراہی میں خصوصی طور پر شرکت کی اور راجہ شہزاد سکندر کیانی کو نیا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ شرکاء میں دوست احباب، عزیز و اقارب اور معززینِ علاقہ شامل تھے جنہوں نے اس نئے کاروباری آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔
کوالٹی اور قیمت کا چیلنج
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دکان کے مالک راجہ شہزاد سکندر کیانی نے کہا:
”ہماری دکان پر ہر سائز کا معیاری فوم کمپنی کی گارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے۔ ہم نے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر ریٹس مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی کم رکھے ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ ہمارا مقصد صرف تجارت نہیں بلکہ صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنا ہے۔”
نیک تمناؤں کا اظہار
تقریب میں موجود معززینِ شہر نے راجہ شہزاد سکندر کیانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان کے رزقِ حلال میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ تقریب کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی