سینئر رکن قبرستان کمیٹی ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی اور اس اہم عوامی فلاحی فیصلے کو سراہا۔

0

جہلم (اقبال خان) شہر جہلم میں قبرستانوں کی کمی اور تدفین کے لیے جگہ کی عدم دستیابی کے دیرینہ اور سنگین مسئلے کے حل کے لیے کیے گئے اقدام کو شہری حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں سینئر رکن قبرستان کمیٹی ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی اور اس اہم عوامی فلاحی فیصلے کو سراہا۔
ملاقات کے دوران ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس نیک اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت اور دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو عوام دوست پالیسیوں کا عملی اظہار قرار دیا۔
انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم ورک پر مبنی حکمت عملی عوامی مسائل کے حل میں مثبت نتائج دے رہی ہے۔
آخر میں ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ایک بار پھر اس اقدام کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شہریوں کو تدفین کے حوالے سے درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور یہ فیصلہ عوامی فلاح کے لیے ایک دیرپا اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.