وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے لکی پٹرولیم کے اونرز محمد شبیر، محمد کبیر اور وقاص شبیر کو خصوصی طور پر تمغۂ تحسین سے نوازا
دینہ (اقبال خان) — وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے لکی پٹرولیم کے اونرز محمد شبیر، محمد کبیر اور وقاص شبیر کو خصوصی طور پر تمغۂ تحسین سے نوازا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحق اور نادار افراد کے لیے دسترخوان کا اہتمام ایک قابلِ تقلید اقدام ہے، جو معاشرتی ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے لکی پٹرولیم کی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اس فلاحی کام کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے دیگر کاروباری حضرات کے لیے ایک مثال بھی قرار دیا۔
تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے مذکورہ افراد کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
مقامی حلقوں کی جانب سے بھی اس اقدام کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اسے معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔