ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ضلع چکوال اور جہلم میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں متحرک رضی گینگ کے 02 ملزمان گرفتار
دینہ (اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ضلع چکوال اور جہلم میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں متحرک رضی گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز اور نقدی،اسپیئر پارٹس اور چوری شدہ موٹر ،بیٹریاں برآمد
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے،
جس پر تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 07 چوری شدہ موٹر سائیکلز ،25 ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس ،چوری شدہ موٹر اور بیٹریاں برآمد کر لی گئی ،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری