جہلم پولیس کی ماہ اپریل 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری،کل مال مسروقہ برآمد 38 لاکھ75 ہزار روپے اور 10 گینگز گرفتار
جہلم پولیس کی ماہ اپریل 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری،کل مال مسروقہ برآمد 38 لاکھ75 ہزار روپے اور 10 گینگز گرفتار
جہلم:- (اقبال خان ) تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،
گزشتہ ماہ میں کل 67 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 17 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 38مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ 12عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،
قتل کے 04 مقدمات ٹریس کیے گئے اور سیف سٹی اور جدید سائینٹفک ٹیکنالوجی کی مدد سے 03 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،
ریپ کے 02 مقدمات درج کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
10 گینگ ٹریس کر کے 44 مقدمات میں 28 ملزمان کو گرفتار کر 38 لاکھ75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،جن سے 17 عدد موٹر سائیکل ،01 عدد رکشہ ،12 عدد موبائل فونز ،ساڑھے چار تولہ سونا،02 عدد گائے ،01 عدد بھینس اور 02 عدد بکریاں برآمد کر لی گئی ،
منشیات کے 17 مقدمہ درج کر کے 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور جن سے 06 کلو 180 گرام چرس اور 170 عدد بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،
غیر قانونی اسلحہ کے 17 مقدمات درج کر کے 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 11 عدد پسٹلز ،03 عدد رائفل 12 بور،02 عدد رائفل اور 36 عدد روند برآمد کر لئے گئے،
قمار بازی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر کے جواء میں داؤ پر لگی رقم 12 ہزار 130 روپے،02 عدد موٹر سائیکلز ،04 عدد موبائل فونز اور 01 عدد مرغ برآمد کر لیا گیا،
بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھکاریوں کے خلاف 82 مقدمات درج کر کے 103 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں 69 مرد اور 34 عورتیں شامل ہیں،
ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف 05 مقدمات درج کر کے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،
ماہ اپریل کے مہینے میں ضلع بھر میں 350 مختلف ٹارگیٹڈ جگہوں پر IBO’S / کمبنگ سرچ آپریشنز کر کے 11770 افراد ،5120 گھروں کو چیک کیا گیا اور کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر 07 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 74 غیر قانونی طور پر افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا گیا،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 5724 چالان کر کے 01 کروڑ 28 لاکھ 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 6650افراد نے استفادہ حاصل کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 317 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے،