افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد

0

دینہ (اقبال خان) معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران، نمائندگان اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا مقصد قومی جذبے، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ وابستگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
ریلی میں سرکاری افسران، محکماتی عملہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں اور ملکی دفاع میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے امن، استحکام اور قومی ہم آہنگی کے پیغامات دیے۔ ریلی کے دوران مختلف بینرز اور نعروں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ معرکۂ حق کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.