پیپلز پارٹی۔تحصیل دینہ کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک اسد شبیر اعوان بوڑھا جنگل میں انعقاد
دینہ (اقبال خان)پیپلز پارٹی۔تحصیل دینہ کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک اسد شبیر اعوان بوڑھا جنگل رہائش گاہ حاجی مسعود منعقد ہوا اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے پرانے اور نئے دوستوں کی مشاورت سے تنظیمی عمل کو پورا کیا گیا تحصیل دینہ کے عہدیدران نے حاجی مسعود پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں جمہوری انداذ میں اکثریتی رائے سے تحصیل دینہ کا صدر منتخب کرلیا حاجی مسعود اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھ پر جو اعتماد تمام دوستوں نے کیا ہے میں اسکے لیے شکر گزار ہوں اور انشاء اللہ ان سب کے اعتماد پر پورا اترونگا اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلیے دن رات محنت کرونگا تحصیل دینہ کو پیپلز پارٹی کی ایک مثالی تحصیل بناونگا تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلونگا انشاء اللہ ناراض کارکنان کو بھی راضی کرکے دوبارہ ساتھ شامل کرونگا آخر میں ملک اسد شبیر اعوان نے تمام عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اور پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عام آدمی کو سیاسی پلیٹ فارم مہیاء کرتی ہے کہ وہ آئے اور پاکستان کی ترقی کیلیے سیاسی جدوجہد کرے یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں آپکو عزت بخشی جاتی ہے اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک عام سا شخص بھی وزیر اعظم کی سیٹ پر بیٹھ سکتا ہے پیپلز پارٹی رنگ نسل برادری ازم مذہبی انتہاء پسندی سے دور رہتی ہی یہ ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے پاکستان کی ترقی کیلیے اہم کردار ادا کیا اور آئٹم بم دنیاء کی طاقت ورترین میزائل ٹیکنالوجی بینظیر انکم سپورٹ این ایف سی ایوارڈ سمیت ب شمار پروگرام پاکستان کو دییے جس سے آج پاکستانی عوام مستفید ہورہی ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کیلیے ہمیشہ کردار اداکرتے رہینگے اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے اس میں دنیاء آتی جاتی رہتی ہے اسکو کوئی فرق نہیں پڑتا مزید سٹی صدر دینہ فیروز خانزادہ نائب صدر تحصیل دینہ ساجد ربانی نائب صدر سٹی دینہ خالد محمود شاہجہان خان سمیت تمام عہدیدران اور ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ دیا کہ ہم دن رات آپکے لیے حاضر ہے ۔۔۔۔۔۔