​پریس کلب دینہ کا ہنگامی اجلاس: سینئر صحافی راحیل خلیل پر حملے کی شدید مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

0

پریس کلب دینہ کا ہنگامی اجلاس: سینئر صحافی راحیل خلیل پر حملے کی شدید مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

​دینہ (رپورٹ: محمد اقبال خان) پریس کلب دینہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب ربنواز گوندل منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ روز میٹرو سٹی سرائے عالمگیر میں کوریج کے دوران ایڈیٹر انچیف روزنامہ "جذبہ جہلم” راحیل خلیل اور ان کے دیگر صحافی ساتھیوں پر میٹرو سٹی کے ایریا مینجر اور غنڈہ عناصر کی جانب سے کیے جانے والے حملے، بدتمیزی اور ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
​اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری افتخار مغل نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی، جسے تمام اراکین نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
​عہدیداران پریس کلب کے بیانات:
​صدر پریس کلب ربنواز گوندل: "صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ صحافیوں پر حملہ براہِ راست آزادیِ اظہارِ رائے پر حملہ ہے۔ ہم اپنے بھائی راحیل خلیل اور دیگر ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ڈی پی او گجرات سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔”
​چیئرمین پریس کلب ملک صداقت: "حق اور سچ کی آواز دبانے کے لیے تشدد کا سہارا لینا بزدلی ہے۔ ایسے واقعات سے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔”
​جنرل سیکرٹری افتخار مغل: "صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔”
​نائب صدر الیکٹرانک میڈیا سید امیر شاہ: "کوریج کے دوران صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، یہاں سرِ عام غنڈہ گردی کی گئی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔”
​انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان: "صحافی برادری متحد ہے اور ہم اپنے ساتھیوں کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی زیادتی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔”

​اجلاس کے شرکاء:
​اجلاس میں سرپرست اعلیٰ نثار مغل، چیئرمین پریس کلب دینہ ملک صداقت محمود،وائس چیئرمین پریس کلب دینہ ملک اسد اعوان صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل ،نائب صدر احسان جنجوعہ، سینئر نائب صدر شیخ عتیق الرحمن،جنرل سیکرٹری پریس کلب دینہ افتخار احمد مغل ، جوائنٹ سیکرٹری فیصل افضل، فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی، انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ محمد اقبال خان جب کہ الیکٹرانک میڈیا عہدیداران میں سے
چیئرمین الیکٹرانک میڈیا فرحان شاہ)، رانا شفاقت (وائس چیئرمین )ساجد عاجز (سینئر نائب صدر)، لیاقت علی مغل ( جنرل سیکرٹری ) مستنصر کیانی (جوائنٹ سیکرٹری)، ذوالفقار علی مغل (فنانس سیکرٹری)، شاہزیب بٹ (انفارمیشن سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا) سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
​مطالبہ:
اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا گیا کہ میٹرو سٹی کے ایریا مینجر اور دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کیا جائے اور صحافیوں کو انصاف فراہم کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.