ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،

0

 

جہلم (اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،

کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے،

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے بریفنگ بھی دی

کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او جہلم

پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور شہریوں کے تعاون سے ہی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،

کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.