ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کا دورہ، تعلیمی سہولیات کا جائزہ

0

جہلم (محمد اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کا دورہ، تعلیمی سہولیات کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسکول کے مختلف کلاس رومز، آئی ٹی لیب اور لائبریری کا معائنہ کیا، جبکہ اساتذہ کی حاضری اور اسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر طلبہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ان کی چھپی ہوئی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.