اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت اسٹیشن محلہ مفتیاں میں بڑا صفائی آپریشن۔تحصیل منیجر میاں شاہزیب کی بہترین کاوشیں

0

دینہ( ندیم عباس) اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت اسٹیشن محلہ مفتیاں میں بڑا صفائی آپریشن۔تحصیل منیجر میاں شاہزیب کی بہترین کاوشیں۔ سپر وائزر کامران مرزا اور سپروائزر ریحان انصاری کی نگرانی میں ۔میٹ مرزا فیضان ۔میٹ عمر اعوان کی بہترین ًیوٹیاں۔ گلیاں، نالیاں اور کوڑا پوائنٹس مکمل صاف، اہلِ علاقہ نے کارکردگی کو سراہ دیا* بحکم اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان دینہ۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے زیرِ انتظام “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت تحصیل دینہ کے علاقہ اسٹیشن محلہ مفتیاں میں صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ دینہ شہر کی صفائی ستھرائی میں بہتری کے لیے تحصیل منیجر میاں شاہزیب اورسپروائزر کامران اور سپروائزر ریحان انصاری۔میٹ مرزا فیضان ۔میٹ عمر اعوان کی ذاتی دلچسپی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے دکھائی دیتے ہیں ۔صفائی مہم راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ عملہ کی شاندار عوامی خدمات، جبکہ سپروائزر حضرات اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور محنت کرتے ہوئے گلی محلوں کو صاف ستھرا بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش آندھی طوفان کے باعث اسٹیشن محلہ مفتیاں کی مین گلیاں، مسجد بلال والی گلی ۔سکول محلہ والی گلی اور دیگر علاقوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے تھے، جبکہ نالیوں کی بندش کے باعث کوڑا کرکٹ گلیوں میں پھیل چکا تھا، جس سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ستھرا پنجاب ٹیم نے مرحلہ وار صفائی آپریشن شروع کرتے ہوئے گلیوں اور نالیوں کی مکمل صفائی کی اور بلاکیج ختم کر کے جمع شدہ کچرے کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا۔ صفائی مہم کے دوران علاقہ کے مرکزی کوڑا پوائنٹ کو بھی ہیوی مشینری اور ٹریکٹر کی مدد سے مکمل صاف کیا گیا، جبکہ منی ڈمپرز کے ذریعے بڑی مقدار میں کچرا اٹھا کر مقررہ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں صفائی کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہو گئی۔ اہل علاقہ کے معززین نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ Tm دینہ میاں شاہزیب کی حکمتِ عملی کے باعث صفائی کے کام میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے سپروائزر کامران مرزا ، میٹ مرزا فیضان اور تمام ورکرز کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، جس سے اہلِ علاقہ کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ اہلِ علاقہ نے صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اسی طرح مستقل بنیادوں پر صفائی کے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ علاقہ بھر کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.