جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی عید سے پہلے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد

0

 

جہلم ( اقبال خان)”جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی عید سے پہلے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران جعل سازی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔



بڑی عید سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کا غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن۔
​فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بالہ گجراں چک جمال روڈ پر موجود ایک میٹ شاپ پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں سے ایک من کے قریب ناقص اور غیر معیاری گوشت برآمد ہوا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس گوشت پر جعل سازی کرتے ہوئے سرکاری سلاٹر ہاؤس کی جعلی مہریں لگائی گئی تھیں۔
​ٹیم کے ہمراہ موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر گوشت کا معائنہ کیا اور اسے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی تمام ناقص گوشت کو تلف کر دیا گیا اور میٹ شاپ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
​فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں ملزم کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی شکایت کے لیے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.