دینہ میں "ستھرا پنجاب” کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے، اہل محلہ سراپا احتجاج

0

دینہ ( عبدالباسط مجاہد)دینہ میں "ستھرا پنجاب” کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے، اہل محلہ سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب” کے احکامات دینہ میں کاغذ کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے۔ اہلکاروں کی غفلت اور بااثر افراد کی من مانی نے صفائی مہم کا بیڑا غرق کر دیا۔
اہل محلہ حبیب بینک گلی منگلا روڈ  کا کہنا ہے کہ گلی میں بااثر کوارٹر مالکان نے نالیوں کے اوپر سلیبیں ڈال کر انہیں مکمل بند کر دیا ہے، جس کی وجہ سے صفائی ممکن نہیں رہی۔ گلی میں گندگی اور بدبو نے رہنا محال کر دیا ہے۔شہریوں نے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او میونسپل کمیٹی کو تحریری شکایات دیں، لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ شکایات کے باوجود نہ کوئی کارروائی ہوئی اور نہ ہی موقع پر کوئی افسر آیا۔اہل محلہ کا مطالبہ ہے کہ اے سی دینہ خود گلی کا وزٹ کریں اور فوری طور پر غیر قانونی سلیبیں ہٹوا کر نالیوں کی صفائی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.