مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات، شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی، آئی جی پنجاب عبدالکریم
عید الاضحٰی کی آمد: پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات، شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی، آئی جی پنجاب عبدالکریم
سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی، آئی جی پنجاب
ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی پنجاب
صوبہ بھر میں 30 ہزار 630 مساجد،کھلے مقامات پر 907 عید اجتماعات کی سکیورٹی پر 45 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، ترجمان پنجاب پولیس
کوئیک رسپانس فورس کی 316 سپیشل ٹیمیں بھی سکیورٹی پر تعینات ہونگی، ترجمان پنجاب پولیس
11130 میٹل ڈٹیکٹرز، 327 واک تھرو گیٹس، 15273 سی سی ٹی وی کیمرے بھی سرویلنس، چیکنگ کیلئے استعمال کئے جائیں گے، ترجمان پنجاب پولیس
صوبائی دارالحکومت میں عیدالاضحٰی کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، ترجمان پنجاب پولیس
نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں، کھلے مقامات پر عید اجتماعات کی چیکنگ یقینی بنائی جائے، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، سادہ لباس میں کمانڈوز تعینات، کومبنگ آپریشنز کا حکم،
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے سدباب کے لئے سائبر پٹرولنگ کی جائے، آئی جی پنجاب
قربانی کی کھالوں کے حوالے سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
کالعدم، ممنوعہ جماعتوں کی طرف سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
کھالیں جمع کرنے کے لئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، آئی جی پنجاب
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سکیورٹی امور کی سرویلنس، صفائی ستھرائی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی مویشی منڈیوں، مارکیٹوں، بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ویجیلنس آپریشنز کی ہدایت،
کیٹل مارکیٹوں میں مویشی چوری، ڈکیتی و نوسربازی کے واقعات کے تدارک لئے ناکے، سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت،
عید الاضحٰی پر ٹریفک روانی کیلئے تمام متعلقہ پوائنٹس پر اضافی وارڈنز تعینات کئے جائیں، آئی جی پنجاب
عید تعطیلات میں پارکوں، تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے، آئی جی پنجاب
عارضی جھولوں پر پابندی، پارکوں کے جھولوں کی سکیورٹی، سیفٹی چیکنگ میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی جائے، آئی جی پنجاب
عید قربان کی تعطیلات میں مری، دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب