وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27.3 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن

0

جہلم (اقبال خان)وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27.3 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل

جہلم (5 اکتوبر 2026): وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27.3 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کر کے پانچ بہترین اضلاع میں جگہ بنائی۔ یہ کامیابی ضلع بھر میں نوجوانوں کی کھیلوں میں بھرپور شرکت، مؤثر آگاہی اور رجسٹریشن کے عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس نمایاں کامیابی میں مشیرِ صحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، حمزہ اظہر کیانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق گجر سمیت متعلقہ افسران، تعلیمی اداروں اور کھیلوں سے وابستہ ٹیموں کی محنت، رہنمائی اور مربوط کاوشوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ضلع بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے منسلک کرنے اور یوتھ گیمز میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں نے باہمی رابطے کے ساتھ رجسٹریشن مہم کو آگے بڑھایا۔ پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن کا حصول ضلع جہلم کے نوجوانوں کی صلاحیت، دلچسپی اور بھرپور شرکت کا مظہر ہے، جبکہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.