فوڈ اتھارٹی جہلم کی بڑی کاروائی 2100 لیٹر کیمیکل ملا ناقص دودھ تلف کر کے گاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا

0

 

​ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم اور دینہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ مین جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر ہزاروں لیٹر دودھ کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران 2100 لیٹر کیمیکل ملا ناقص دودھ تلف کر کے گاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
​
​
​پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایات پر مین جی ٹی روڈ جہلم اور دینہ کے مقام پر ناظرین اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے سرپرائز ناکے قائم کیے۔
​دورانِ چیکنگ 2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 11 ہزار لیٹر دودھ کا جدید لیب آلات کے ذریعے موقع پر معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران 2 ہزار 100 لیٹر دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی شدید ملاوٹ پائی گئی، جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ناقص اور مضرِ صحت دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا۔
​قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر دونوں دودھ بردار گاڑیوں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملاوٹ شدہ دودھ ضلع منڈی بہاؤالدین سے لایا جا رہا تھا، جسے جہلم، دینہ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

محمد اقبال خان بیورو چیف اے جی این نیوز جہلم

Leave A Reply

Your email address will not be published.