وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی براہِ راست سنوائی، قانون و میرٹ کے مطابق بروقت ازالے کی ہدایت
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی براہِ راست سنوائی، قانون و میرٹ کے مطابق بروقت ازالے کی ہدایت
جہلم (اقبال خان): وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستوں کی براہِ راست سنوائی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے، جن پر متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جائز مسائل قانون اور میرٹ کے مطابق مقررہ مدت میں حل کیے جائیں اور درخواستوں پر کارروائی میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں کو بار بار دفاتر کے چکر لگوانے کے بجائے معاملات کی مؤثر پیروی اور بروقت پیش رفت یقینی بنانے پر زور دیا۔
میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو عوامی شکایات کے ازالے میں شفافیت، ذمہ داری اور مؤثر باہمی رابطہ یقینی بناتے ہوئے عوامی خدمات کی فراہمی مزید