پشاور میں سکول کی چھت گِرنے سے 33بچے، ایک ٹیچر جابحق

0

پشاور میں سکول کی چھت گِرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی
پشاور کے علاقے دیر کالونی سکول میں واقع سکول کی چھت گِرنے کے واقعے میں مجموعی طور پر 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 33 بچے اور ایک ٹیچر شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے 33 اموات جبکہ نصیر اللہ خان بابر ہسپتال نے ایک طالبہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہسپتال میں 33 لاشیں لائیں گئی جن میں 25 سالہ ٹیچر ثمرین بی بی بھی شامل ہیں۔ ہسپتال میں لائے گئے بچوں کی عمریں چھ سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے 17 بچوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ٹیچر اور تین بچے اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

دوسری جانب نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال کا کہنا ہے کہ 33 طلبہ و طالبات کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے ایک طالبہ نے دم توڑ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.