ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر جہلم میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن!

0

جہلم( اقبال خزان)جہلم میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن!

ڈی پی او جہلم جناب شفیق احمد چوہدری صاحب کی ہدایات پر سیف سٹی جہلم، ٹریفک پولیس اور جہلم پولیس کے اشتراک سے ٹیمپرڈ، جعلی، ٹوٹی ہوئی، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر معیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام الناس کے لیے اہم پیغام

شہری کسی بھی قانونی کارروائی اور پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پنجاب حکومت کے مقررہ معیار کے مطابق واضح، درست اور قانونی نمبر پلیٹس آویزاں کریں۔

قانون کی پاسداری کریں، ذمہ دار شہری بنیں!

آپ کا تعاون ٹریفک کے بہتر نظام، جرائم کی روک تھام اور محفوظ جہلم کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پ کا تعاون، محفوظ جہلم کی ضمانت!

Leave A Reply

Your email address will not be published.