جہلم شہر میں صفائی آپریشن کا معائنہ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی ستھرا پنجاب ایجنسی کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ

0

جہلم شہر میں صفائی آپریشن کا معائنہ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی ستھرا پنجاب ایجنسی کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ

جہلم (اقبال خان): وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کے زیرِ انتظام جاری صفائی آپریشن اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔

دورے کے دوران گلیوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی صورتِ حال، کوڑا کرکٹ کی تلفی اور صفائی کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جاری صفائی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔

ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کی کاوشوں کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا، عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن کی نگرانی اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.