ڈومیلی سرکل میں پٹرول پمپس کی انسپکشن، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی مقررہ نرخوں اور پیمائش میں خلاف ورزیوں پر کارروائی

0

ڈومیلی سرکل میں پٹرول پمپس کی انسپکشن، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی مقررہ نرخوں اور پیمائش میں خلاف ورزیوں پر کارروائی

جہلم (اقبال خان): صارفین کے حقوق کے تحفظ اور پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمتوں و درست پیمائش کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ثمینہ بشیر نے ڈومیلی سرکل میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے مقررہ نرخوں اور پیمائش کے آلات کی درستگی کا جائزہ لیا گیا تاکہ حکومتی احکامات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

معائنے کے دوران مقررہ قیمتوں اور پیمائش کے پیمانوں کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزیوں کے مرتکب پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کارروائی کا مقصد قیمتوں میں بے ضابطگیوں اور پیمائش میں کمی جیسے امور کی روک تھام اور صارفین کو ان کے جائز حق کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں اور پیمائش کے ضوابط کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹرول پمپس کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ قیمتوں میں شفافیت، درست پیمائش اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.