ہانگ کانگ: گوندل کلب کی شاندار فتح، کون تھنگ کلب کو تین میچ سے شکست دے دی
ہانگ کانگ میں گوندل کلب اور کون تھنگ کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس میں چوہدری بلال گوندل کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ گوندل کلب کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔
میچ کے مہمانانِ خصوصی ہانگ کانگ کی معروف کاروباری شخصیات چوہدری علی گوندل، الماس بٹ، ناصر خان، بلال بٹ، زاہد بوس، بنی جٹ، سنی بالی اور عامر بٹ تھے، جنہوں نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے ٹیم آرگنائزر چوہدری بلال گوندل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ کھیلوں کے ایسے مقابلے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ کمیونٹی میں اتحاد، بھائی چارے اور باہمی تعلقات کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔