وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے پنک بازار اقدام اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر خواتین کو خود روزگاری اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پنک بازار جہلم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
جہلم۔اقبال خان
جہلم کی ہنرمند خواتین کے لیے خوشخبری!
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے پنک بازار اقدام اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر خواتین کو خود روزگاری اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پنک بازار جہلم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت خواتین کے لیے 20 خصوصی گلابی ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی۔ بالخصوص ایسی خواتین درخواست دے سکتی ہیں جو گھر سے کام کرتی ہیں اور جن کے پاس اپنی کوئی دکان یا کاروباری جگہ موجود نہیں۔
درخواست جمع کروانے کا مقام: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز آفس، درخواست وصولی مرکز، جہلم
اوقات کار: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 5 نومبر 2026
خواہش مند خواتین دفتری اوقات کار میں مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔