ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے

0

 

جہلم( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،

ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 14 سرچ آپریشنز کیے گئے ،جن کے دوران 375افراد ،149گھروں،29ہو ٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا جبکہ دورانِ سرچ آپریشن سول لائنز ،تھانہ صدر ،تھانہ منگلا کینٹ ،تھانہ چوٹالہ اور تھانہ للہ کے علاقہ میں 04 اشتہاری مجرمان سمیت 02 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ 02 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،

شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.