جہلم کا ایک اور جوان دھرتی ماں پر قربان,چوہدری اسماعیل گجر پاکستان آ رمی کانوجوان اپنی دھرتی پر قربان ہوگیا
نمازجنازہ 31اکتوبر 2024 بروز جمعرات دن 11:00بجے شہید کے آبائی گاؤں چھتہ تحصیل دینہ یوسی گڑھ محل باغاں میں ادا کی جائے گی

جہلم (اقبال خان )جہلم کا ایک اور جوان دھرتی ماں پر قربان
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ چوہدری اسماعیل گجر پاکستان آ رمی کانوجوان اپنی دھرتی پر قربان ہوگیا نوجوان کا تعلق ضلع جہلم تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں چھتہ یوسی گڑھ محل باغاں سے ہیں اسماعیل گجر مقبوضہ کشمیر بارڈر پر بھارتی فوج سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ سپاہی چوہدری اسماعیل گجر شہید کی نمازجنازہ 31اکتوبر 2024 بروز جمعرات دن 11:00بجے شہید کے آبائی گاؤں چھتہ تحصیل دینہ یوسی گڑھ محل باغاں میں ادا کی جائے گی۔ تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
شہید کی جو موت ہے
وہ قوم کی حیات ہے