ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا مختلف دیہی علاقوں کا دورہ

0

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا مختلف دیہی علاقوں کا دورہ

جہلم(اقبال خان): اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی یونین کونسل، یونین کونسل نمبر 11، گھر محل اور گاؤں پیر شاہ وسن کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں صفائی کی سرگرمیوں اور مقررہ بیٹ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا کام مقررہ بیٹ پلان کے مطابق جاری تھا، گلیاں صاف تھیں اور کسی بھی مقام پر کوڑے کے ڈھیر موجود نہیں تھے۔ متعلقہ علاقوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے فیلڈ میں جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ بیٹ پلان کے مطابق سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.