عاصمہ اعجاز چیمہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا، ضلع کی تاریخ میں دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں

0

جہلم:( اقبال خان) عاصمہ اعجاز چیمہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا، ضلع کی تاریخ میں دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں

جہلم: محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ جہلم کی تاریخ میں اس اہم انتظامی منصب پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔

عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے امور کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھال لیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، انتظامی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

عاصمہ اعجاز چیمہ کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کو جہلم کی انتظامی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ضلع کے انتظامی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

رپورٹ: محمد اقبال خان، بیورو چیف اے جی این نیوز جہلم

Leave A Reply

Your email address will not be published.