عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

0

عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔ شہریوں نے اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شکایات پر توجہ دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر جائزہ لے کر ان کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران شکایات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں، تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری اپنے مسائل و شکایات کے سلسلے میں براہِ راست رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا، ان کی شکایات سننا اور جائز مسائل کو میرٹ پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.