جماعت اسلامی ضلع جہلم کے مرکزی دفتر میں آج تقریب حلف برداری کا انعقاد , ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری صاحب اگلے دو سال کے لیے دوبارہ امیر ضلع منتخب
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم مرزا صاحب امیر صوبہ پنجاب شمالی تھے۔

جہلم( اقبال خان )جماعت اسلامی ضلع جہلم کے مرکزی دفتر میں آج تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری صاحب اگلے دو سال کے لیے دوبارہ امیر ضلع منتخب ہوئے تھے
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم مرزا صاحب امیر صوبہ پنجاب شمالی تھے۔
تقریب میں ضلع بھر سے ارکان و کارکنان نے بھرپور شرکت کی مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم مرزا صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جہاں جمہوریت پر حقیقی طور پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔ یہاں خاندانی سیاست سے بالا تر ہو کر میرٹ پر تقرری اور فیصلے کیے جاتے ہیں ۔۔ مزید کہنا تھا کہ ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانا ہے اس کے لیے ہر رکن دل و جان سے محنت کرے اور جماعت اسلامی کی دعوت ہر خاص و عام میں عام کی جائے ۔ اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری صاحب کا کہنا تھا کہ یہ زمہ داری کوئی معمولی زمہ داری نہیں ہے اور میری اولین ترجیح جماعت اسلامی کی دعوت کو عام کرنا ہے میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ پروردگار مجھے استقامت عطا فرمائے اور اپنے منصبی کاموں کو بخوبی تکمیل کرنے کے ہمت اور مدد عطا فرمائے ۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ڈاکٹر قاسم صاحب کو مبارکباد دی اور ان کو استقامت کی دعائیں دیں۔