دہرے قتل میں دو دفعہ سزاۓ موت کا ملزم تین سال بعد ہاٸیکورٹ سے بری

0

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن )دہرے قتل میں دو دفعہ سزاۓ موت کا ملزم جہانزیب تین سال بعد ہاٸیکورٹ سے بری تھانہ ڈومیلی کےنواحی علاقہ اڈرانہ میں دوگروپوں میں جھگڑا ہواتھا۔جس میں دو افراد قتل ہوگٸے تھےوکیل بشیر پراچہ اور راجہ نوازش علی کے دلاٸل سننے کے بعدجسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص روف نے ملزم کو بری کردیا تفصیلات کیمطابق دہرے قتل میں دو دفعہ سزاے موت کا ملزم جہانزیب تین سال بعد ہاہیکورٹ سے بری ہوگیا۔تھانہ ڈومیلی کے گاوں اڈرانہ میں دو گروپوں میں سال 2018 میں جھگڑا ہوا ،جھگڑے کے دوران فاٸرنگ سے دو افراد قتل ہوگٸے تھے۔سیشن کورٹ سوہاوہ نے ملزم جہانزیب کو دو دفعہ سزاے موت کا آرڈر دیا۔ بشیر پراچہ اور راجہ نوازش علی ایڈووکیٹ نےہاٸیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ جس میں ملزم کے وکلا کے دلاٸل سے اتفاق کرتے ہوٸےہاٸیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مرزا وقاص روف نے ملزم جہانزیب کو بری کر دیا،ملزم کےاہل خانہ نے وکلا کا شکریہ اداکیامزید کہا ، اچھے دلاٸل کی بولت اج جہانزیب بری ہوگیا۔ایڈوکیٹ راجہ نواز علی کے مطابق عدالت نے قرار دیاکہ درخواست براۓ پوسٹ مارٹم میں ملزم کا نام درج نہ کیاجاناپولیس رولز 1934کے بنیادی تقاضوں کے خلاف ورزی ہے اور ملزم جہانزیب کو بری کر دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.