
جہلم ( خورشید ڈار )گورنمنٹ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے پولیو مہم کا ٹارگٹ پورا کرلیا سی ای او ہیلتھ جہلم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں سیاسی سماجی زعماء جہلم۔۔۔
محکمہ صحت پنجاب نے 228908 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ محکمہ ہیلتھ جہلم نے انتہاہی خوش اسلوبی سے 231190 بچوں کو پولیو کے قطرے نیز وٹامن اے کے کیپسول پلاہے گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں پانچ سال تک کےبچوں کو پولیو کے قطرے پلاہے گٔے ویکسینیشن مہم میں 1094 موبائل ٹیمز 74 فکسڈ ٹیمز نے حصہ لیامزکورہ دونوں افیسران نے شب و روز مسلسل محنت کر کے اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کی اس حوالے سے فیلڈ میں کام کرنے والے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں اس دفعہ تمام سرکاری محکمہ جات نے بھی پولیو مہم میں معاونت کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کا رول مرکزی تھا۔۔۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید اپڈیٹ کے لیے دیکھتے رہیں جے ار وائی نیوز