سینئر صحافی آصف جٹ کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف بھرپور مذمت و احتجاج صحافی برادری سینئرصحافی آصف جٹ کی رہائی تک بھرپور مذمت و احتجاج جاری رہے گا,ملک فدا حسین سینیئر نائب صدر جہلم پریس کلب

0

 

جہلم (بیورو رپورٹ) سینیئر صحافی آصف جٹ کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف بھرپور مذمت و احتجاج صحافی برادری سینیئر صحافی آصف جٹ کی رہائی تک بھرپور مذمت و احتجاج جاری رہے گا مشترکہ بیان سینئرصحافی آصف جٹ کی غیر قانونی غیر آئینی گرفتاری کا چیف جسٹس آف پاکستان و اعلیٰ حکام نوٹس لیں صحافیوں کی اپیل تفصیلات کے مطابق امروز جہلم کے سینیئر صحافی آصف جٹ کو بذریعہ نوٹس سائبر کرائم ایف آئی اے کے ذمہ داران نے متعلقہ سرکل ایف آئی اے لاہور میں بلایا اور غیر قانونی و غیر آئینی طریقے سے گرفتار کر لیا اور ہمارے ذرائع کے مطابق اس ایف آئی اے کے نوٹس کے بعد ریڈ نوٹس اور مع اپنے ایڈووکیٹ کیساتھ 161 کے بیان قلمبند کئے بغیر ہی گرفتار کر لیا اور اس طرح سے نہ صرف جہلم بلکہ پورے پاکستان و پوری دنیا کے صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس طرح جہلم کے صحافی حلقے صحافی برادری اور پورا جہلم پریس کلب بھرپور مذمت کرتے ہوئے سراپا احتجاج ہو گیا اور ایسے موقع پر جہلم کی صحافی برادری نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ جہلم کے سینیئر صحافی آصف جٹ کی رہائی تک بھرپور مذمت و پرامن احتجاج جاری رہے گا کیونکہ یہ بہت ہی اہم لمحہ فکریہ اور بہت بڑا سوالیہ نشان ؟ ہے کہ دونوں فریقوں کی سنوائی کے بغیر ہی یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1 نوٹس کے بعد گرفتار کرنا تو نہایت ہی غیر قانونی و غیر آئینی عمل ہے جس پر صحافی برادری پرامن سراپہ احتجاج ہے اور اس غیر قانونی و غیر آئینی گرفتاری کے خلاف جہلم کی صحافی برادری نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم کے سینیئر صحافی آصف جٹ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس غیر قانونی و غیر آئینی گرفتاری کا چیف جسٹس آف پاکستان و اعلیٰ حکام نوٹس لیں تاکہ مذید ایسی غیر قانونی گرفتاریوں سے پیارے پاکستان کے شہری محفوظ رہ سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.