ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کی زیر نگرانی غیر رجسٹرڈ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع
کالے شیشے ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع
جہلم ( اقبال خان )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کے مطابق،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم طارق شفیع کی زیر نگرانی جہلم میں غیر نمونہ ،نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ اور اپلائی فار موٹرسائیکل، گاڑیوں کے خلاف کریکٹ ڈاؤن جاری اور متعدد گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے عوام کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک پولیس جہلم نے ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کی نگرانی میں عمل درآمد شروع کر دیا اور متعددگاڑیوں کے چالان کیے گئے