سوہاوہ ( محمد نبیل حسن )ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارواٸی،بجلی چوری پکڑی لی
گوڑھاچوہدریاں میں صارف خان عالم مین ٹرمینل سے ڈاٸریکٹ تار لگاکربجلی چوری کررہاتھا،جس کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج
تفصیلات کیمطابق آیکسیٸن آٸیسکو ڈویژن جہلم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ ایس ڈی او سب ڈویژن ڈومیلی اورٹیم محمداشفاق ایل ایم آٸی اور محمدعتیق اے ایل ایم نے ڈومیلی کے علاقہ گوڑھاچوہدریاں میں کارواٸی کرتے ہوۓ موقع پر بجلی چوری کوپکڑ لی،جس سے صارف خان عالم ولد کرامت حسین مین ٹرمینل سے ڈاٸریکٹ بجلی استعمال کررہاتھاجو قانون جرم ہے،ایس ڈی او آٸیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے بجلی چور کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں درخواست داٸر کردی،جس سے میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعاکی گٸی۔جس پر تھانہ ڈومیلی نے مقدمہ درج کرلیا۔