دینہ میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ گزشتہ شب ایک مستری کو دو ڈاکوں نے گلی میں گن پوائینٹ پر لوٹ لیا ۔

اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر اہلیان علاقہ میں تشویش ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس کا مطالبہ

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )دینہ میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ گزشتہ شب ایک مستری کو دو ڈاکوں نے گلی میں گن پوائینٹ پر لوٹ لیا ۔ڈکیت 34ہزار اور کاغزات لیکر فرار ۔یہ واقعہ منگلا روڈ نیشینل بینک کے ساتھ گلی میں پیش آیا ۔علاقہ بھر میں خوف کی فضا ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں روز بروز اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔گزشتہ شپ ٹھیکدار خیال خان جو کہ مستری مزدوری کا کام کرتا ہے رات 9بجے اپنے گھر نیشینل بینک والی گلی میں جا رہا تھا کہ دو ڈاکوں نے گن پوائینٹ پر لوٹ لیا ۔ٹھیکدار خیال خان کے پاس جیب میں 34000روپے تھے جو ایک ہفتہ کام کرنے کی مزدوری رقم اور کچھ اپنے کاغذات جس میں کارڈ وغیرہ بھی تھے ڈکیت لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹھیکدار خیال محمد نے کہا کہ میں نے یہ رقم دوکانداروں اور میرے ساتھ کام کرنے والوں کو مزدوری کی مد میں دینی تھی ۔ڈاکوں کی اسٹریٹ میں بڑھتی وارداتوں پر اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ بھر میں خوف کی فضا قائم ہے ۔اہلیان علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے دینہ میں کرائم اسٹریٹ کی بڑھتی وارداتوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.