ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا بی ایچ یو ہسپتال موٹہ غربی کا دورہ

0

دینہ ( اقبال خان)ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا بی ایچ یو ہسپتال موٹہ غربی کا دورہ،دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ،پسماندہ علاقوں میں عوام کی دہلیز تک طبی سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیع ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ کے نواحی علاقہ موٹہ غربی بی ایچ یو ہسپتال کا دورہ کیا ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے عملہ کی حاضری چیک کی اور دیہی علاقے میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیع ہے ۔اس سلسلہ میں شہر سے فاصلے پر قائم ہسپتالوں کی چیک کیا جا رہا ہے کہ عوام کو تمام سہولیات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بتایا کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے دیہی علاقوں میں قائم میرج ہالز کی بھی چیکنگ کی ون ڈش کی سختی سے ہدایات جاری کی اور صفائی کے حوالے سے سختی سے ہدایات دی کہ اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.